بی جے پی لیڈرکے بیٹے ملزم،ڈررہی ہے پولیس،آپ کادعویٰ،رمیش بدھوڑی نے الزام کومستردکیا
نئی دہلی2جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی نے آج الزام لگایاکہ دہلی پولیس نے بندھوا کالج میں طلباء کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے سلسلے کوئی کارروائی نہیں کی کیونکہ ایک گروپ کا لیڈر ایک بی جے پی لیڈرکا بیٹا تھا۔اس جدوجہد میں ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔پارٹی کی دہلی یونٹ کے کنوینر دلیپ پانڈے نے الزام لگایاکہ الزام میں ایک لیڈر کا بیٹا ہے اور پولیس دباؤ میں ہے، یہی وجہ ہے کہ کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔لکشمی نگر کے آپ رکن اسمبلی نتن تیاگی نے دعویٰ کیاکہ بی جے پی لیڈر رمیش بدھوڑی کے بیٹے ہمانشو بدھوڑی نے ایک طالب علم کے ساتھ مارپیٹ کی۔اب وہ ٹراما سینٹر میں داخل ہے۔پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی ہے کیونکہ وہ ایک بی جے پی لیڈرکا بیٹا ہے۔لیکن رمیش نے یہ کہتے ہوئے اس الزام کو مسترد کر دیاکہ آپ لیڈر احساس پیداکرنے اور تشہیر حاصل کرنے کیلئے ان کے بیٹے کا نام لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرا بیٹا ڈی یو کا لاء طالب علم اوراکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کا کارکن ہے۔آپ لیڈر اس کا نام لے کر بس حساسیت پیدا کرنے اورتشہیر حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دونوں دھڑوں کے درمیان کہا سنی ختم ہونے کے بعد ہمانشو کالج پہنچا۔لیکن اس کا نام میڈیا کی توجہ لینے کیلئے لیا جا رہا ہے۔